ہندوستان ’ہندو راشٹرا‘ نہیں ہے: امرتیہ سین

حیدرآباد (دکن فائلز) نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ہندوستان ’ہندو راشٹرا‘ نہیں ہے۔

امرتیہ سین نے امریکہ سے کولکتہ پہنچنے پر ملک میں بغیر مقدمہ کے بے قصور افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سین نے ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہندوستان ’ہندو راشٹرا‘ نہیں ہے، جو انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے‘‘۔

ممتاز ماہر اقتصادیات نے کہا کہ ’انتخابات کے بعد تبدیلی کی امید تھی، لیکن پہلے جس طرح بی جے پی حکومت میں لوگوں کو بغیر مقدمہ چلائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا اور امیر و غریب کے درمیان فرق بڑھا تھا، اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسے روکنا ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے جس میں سیکولر آئین موجود ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں