دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 6 زخمی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آج صبح تیز بارش کے دوران دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی چھت کا ایک حصہ کاروں پر گرپڑا جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو کنجراپو نے حادثہ کے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل سے تمام پروازیں کو دوپہر دو بجے تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمینل کی شیٹ سے بنی چھت اور سپورٹ بیم اچانک گرگئے جس سے ٹرمینل کے پک اپ اور ڈراپ ایریا میں کھڑی چار کاروں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ کی اطلاع دہلی فائر سروسز (DFS) کو صبح 5.30 بجے کے قریب دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کی بحالی کا کام جاری ہے جب کہ منسوخ ہونے والی پروازوں کے لیے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس وقت تمام ٹرمینلز کے مصروف ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں