حیدرآباد (دکن فائلز) UGC-NET امتحان کے لیے ایک نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جسے مرکزی محکمہ تعلیم نے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ امتحان 21 اگست سے 4 ستمبر 2024 تک منعقد کیا جائے گا۔
وہیں آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ (اے آئی اے پی جی ای ٹی) 2024 شیڈول کے مطابق 6 جولائی کو منعقد ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف CSIR NET کا امتحان 25-27 جولائی کے درمیان منعقد ہوگا۔ NET اور CSIR امتحانات ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں لیکچر شپ اور ریسرچ فیلو شپس کے خواہشمند امیدواروں کے لیے بہت اہم ہیں۔
دریں اثنا، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے UGC-NET امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آف لائین (قلم اور کاغذ) موڈ میں منعقد ہوتا تھا، اب یہ کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (CBT) موڈ میں ہوگا۔
جونیئر ریسرچ فیلوز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرس کے انتخاب کے لیے 18 جون کو ملک بھر میں UGC-NET امتحان دو مرحلوں میں منعقد کیا گیا تھا، تاہم بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔


