دہلی میں اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ کے سامنے ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں کا ہنگامہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دہلی میں واقع رہائش گاہ کے باہر ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں نے آج پھر ہنگامہ کیا۔ شدت پسندوں نے اس موقع پر اویسی کا پتلہ بھی نذرآتش کیا۔

دراصل ہندوتوا تنظیموں کے کارکن ، لوک سبھا میں حلف لینے کے دوران اسدالدین اویسی کی جانب سے جئے فلسطین کا نعرہ لگانے سے ناراض تھے۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل سے وابستہ کارکنوں نے آج دہلی میں 34 اشوکا روڈ پر واقع اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کرکے ہنگامہ کیا۔ اس موقع پر متنازعہ نعرے بھی لگائے گئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1807327361676800213

واضح رہے کہ دہلی میں واقع اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر شدت پسندوں کی جانب سے متعدد مرتبہ حملے کئے گئے۔ گذشتہ 28 جون کو اشرار نے اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ کی گیٹ پر لگی تخبی پر کالی سیاہی ڈال دی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ جس کے بعد اسدالدین اویسی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں