بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندتوا پر راہل کا زبردست حملہ، مودی نشست سے اٹھ کر بیان دینے پر مجبور ہوگئے(ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ایوان میں صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ’’نریندر مودی جی پورا ہندو سماج نہیں ہیں، بی جے پی پورا ہندو سماج نہیں ہے، آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہے۔‘‘

پورا ویڈیو ضرور دیکھیں:

راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’خود کو ہندو کہنے والے کچھ لوگ دن بھر تشدد میں ملوث رہتے ہیں۔ اس پر بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے ہندوؤں کو تشدد سے جوڑنے کے معاملے قرار دیتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا۔ بی جے پی ارکان نے کہا کہ یہ ہندو سماج کی توہین ہے۔ اسے ہندو سماج کی توہین قرار دینے کے لیے خود پی ایم مودی کھڑے ہوئے، جس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہندو کا مطلب صرف بی جے پی اور آر ایس ایس ہی نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں