اترپردیش: ہندو پروگرام ست سنگ میں بھگدڑ کا المناک واقعہ، 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک ہندو پروگرام (ستسنگ) کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا جس میں 100 سے زائد عقیدت مندوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اب تک 60 افراد کے ہلاک ہونے کی میڈیا رپورٹس میں تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رتبھن پور کے پھولرئی گاؤں میں بھولے بابا کا ستسنگ چل رہا تھا کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس میں 60 سے زیادہ عقیدت مند جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہلاک ہوگئے۔

https://x.com/HateDetectors/status/1808104820185677863

حادثہ کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اترپردیش حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں