راجھستان میں گؤ رکھشکوں نے دو ہندو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان میں اب گؤ رکھشکوں کے نشانے پر ہندو نوجوان بھی آگئے ہیں۔ گائے کے نام پر اب وہ ہندو نوجوانوں پر بھی ظلم کررہے ہیں۔ لیموں لے جانے والے دو ہندو نوجوانوں کو گؤ رکھشکوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق غنڈوں نے دو لاری ڈرائیوروں پر مویشی لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بری طرح مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ جبکہ وہ دونوں نوجوان لاری میں لیموں کے تھیلے لےکر جارہے تھے۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے دو ہندو نوجوانوں کو گذشتہ اتوار کی رات راجستھان کے چورو ضلع میں گؤ رکھشکوں نے شدید زدوکوب کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گؤ رکھشک غنڈے لاٹھیوں سے 29 سالہ سونو بشنوئی اور 35 سالہ سندر بشنوئی کو زمین پر گراکر لاتوں اور لاٹھیوں سے بری طرح ماررہے ہیں۔

شدید زخمی حالت میں دونوں نوجوانوں کو پولیس ہسپتال منتقل کیا اور اس معاملہ میں قتل کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ اس کیس کے سلسلے میں منگل 2 جولائی کو پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں