بھولے بابا نے مردوں کو زندہ کیوں نہیں کیا؟ اہلیہ اور بیٹے کی موت کے بعد غمگین شخص کا سوال

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے ہاتھرس میں ہندو مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 120 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس واقعہ میں اہلیہ کی موت کے بعد ایک غمگین شخص نے نام نہاد ہندو سوامی بابا بھولے ناتھ سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا جس سے بابا کی پول کھل گئی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں چھوٹے لال نامی شخص کی بیوی اور 6 سالہ بیٹا بھی شامل تھا۔ چھوٹے لال کا کہنا ہے کہ اگر بھولے بابا معجزے دکھا سکتا ہے تو ایسا کیوں ہوا اور اس نے اپنے پیروکاروں کو دوبارہ زندہ کیوں نہیں کیا۔ متاثرہ شخص کا بیان اس جعلی بابا کی پول کھولنے کےلئے کافی ہے۔ ڈھونگی بابا معصوم لوگوں کو بیوقوف بناکر کروڑوں روپئے کا مالک ہوگیا۔ فی الحال وہ فرار ہے۔

واضح رہے کہ ست سنت کے دوران عقیدتمند بھولے بابا کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے امڈ پڑے جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا جس میں 120 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں