سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت ملنے کے باوجود کیجریوال کی رہائی کا امکان نہیں

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے جمعہ کو کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور انہیں ضمانت دیتے ہوئے اہم تبصرہ کیا۔ عدالت نے یاد دلایا کہ کیجریوال عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں 90 دن سے زیادہ کی سماعت کا سامنا کیا ہے، اسی لئے انہیں عبوری ضمانت دی گئی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ کیجریوال نے 90 دنوں سے زیادہ قید میں گذارے ہیں، اسی لئے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔

واضح رہے کہ کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب پالیسی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اب اس معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ تاہم، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بھی دہلی کی شراب پالیسی کے سلسلے میں کیجریوال کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کیجریوال کو اب اس مقدمہ کا سامنا ہے، اس لئے ابھی بھی ان کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

عدالت نے پایا کہ ای ڈی کے ذریعہ کیجریوال کی گرفتاری غیرقانونی نہیں ہے، لیکن ان کی حراست کی مدت کو دیکھتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں