دہلی کے ہاسپٹل میں شریک ریاض الدین کو نامعلوم نوجوان نے گولی مارکر قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے جی ٹی بی ہاسپٹل میں ایک مریض کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت 32 سالہ ریاض الدین کے طور پر کی ہے جو دہلی کے کھجوری کا رہنے والا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق ریاض الدین کو پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے 23 جون کو جی ٹی بی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیاتھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وارڈ میں ڈاکٹر مریضوں کو چیک کررہے تھے اور عملہ کے ارکان مریضوں کو دوائیں دے رہے تھے کہ اچانک تین مشتبہ افراد وارڈ کے اندر داخل آئے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، عملہ کے ارکان اور مریضوں کے رشتہ داروں کو ایک طرف ہٹاکر ریاض کو گولی ماردگی۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو تقریباً 23 مریض سرجری وارڈ میں موجود تھے۔ اس وقت وارڈ کے باہر کوئی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔
آج جی ٹی بی ہاسپٹل کے ایک وارڈ میں ریاض الدین کو ایک نامعلوم نوجوان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ وارڈ نمبر 24 میں پیش آیا۔ آج شام 4 بجے ایک 18 سالہ نامعلوم نوجوان وارڈ کے اندر آیا اور ریاض الدین پر فائرنگ کردی۔ ریاض الدین نے کچھ دیر بعد آخری سانس لی۔
پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پکڑنے کےلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ ہاسپٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ ذاتی دشمنی کا ہو۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاض الدین ایک نان ایم ایل سی (میڈیکو لیگل) مریض تھا جسے سرجری وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے وقت ان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔ ایم ایل سی یا میڈیکو لیگل کیسز ان کیسز کو کہا جاتا ہے جن میں زخموں کی وجہ معلوم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے حکام کی تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں