مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کےلئے مندر کے پجاری نے خود مورتی کو توڑ دیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے سدھارتھ نگر میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا جس میں ایک مندر کے پجاری نے مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کےلئے خود بھگوان کی مورتی توڑ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق 15 جولائی کو سدھارتھ نگر میں واقع ایک مندر کے پجاری نے گنیش کی مورتی توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دو مسلم نوجوانوں منا اور سونو کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تھی۔ پجاری نے مسلم نوجوانوں پر مندر میں پوجا کیرتن نہ کرنے کےلئے بھی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1813837109066661927

تاہم پولیس تحقیقات میں معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔ پولیس کی جانب سے جب پجاری جی سے اچھے سے پوچھ تاچھ کی گئی تو ملزم پجاری نے جرم کا قرار کرلیا۔ پجاری نے بتایا کہ اس نے مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کےلئے یہ سازش رچی تھی۔ خود پجاری نے مندر میں مورتیوں کو توڑ دیا اور مسلم بے قصور نوجونوں پر الزام عائد کردیا۔ پجاری نے اعتراف کرلیا کہ وہ مسلم نوجوانوں کو پھنسانا چاہتا تھا۔

اس معاملے میں مزید معلومات دیتے ہوئے سدھارتھ نگر کے سی او درویش کمار نے کہا، ‘ملزم پجاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پیشگی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ موقع پر امن و امان برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں