کیرالا میں مٹی کے تودے گرنے سے 43افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

(ایجنسیز) کیرالہ کے وایناڈ میں موسلا دھار بارش کے سبب چار گھنٹوں کے دوران تین مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے 43 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بعض اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
این ڈی آر ایف سمیت متعدد راحت بچاؤ ایجنسیوں نے میپڈی کے قریب پہاڑی علاقوں میں بچاؤ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ وایناڈ آج صبح مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم تین بچوں سمیت 43سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ وایناڈ کے منڈکئی، چورلمالا، عطامالا، اور نول پوزا گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے حالات انتہائی خوفناک شکل اختیار کرگئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین سے بات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں