حیدرآباد (دکن فائلز) تاریخی چارمینار کے چاروں طرف چار گھڑیاں 135 سال پرانی ہیں جو آج تک چالو حالت میں ہیں۔ ان چاروں میں سے ایک گھڑی کو چارمینار کے مرمتی کاموں کے دوران کچھ نقصان پہنچا ہے تاہم گھڑی فی الحال کام کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چارمینار کے مشرقی جانب لگی گھڑی کو جزوی نقصان پہنچا، گھڑی کے 5 اور 6 نمبر کے درمیان کا چھوٹا سا حصہ ٹوٹ گیا ہے۔
واضح رہے کہ چارمینار کو 1591 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 1889 میں چارمینار کے چاروں طرف چار گھڑیاں لگائی گئی تھیں جو اب تک لوگوں کو صحیح وقت بتاتی ہیں۔