کانوڑ یاتریوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی گاڑی کو تباہ کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے غازی آباد میں کانور یاتریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور پولیس گاڑی کو تباہ کردیا گیا تاہم پولیس کی جانب سے انتہائی نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے کانوڑ یاتریوں کے بجائے گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور اسے ہی قصوروار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتریوں کے خلاف حیرت انگیز طور پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی مراد نگر کے راولی کٹ کے قریب کانوڑ یاتریوں نے ایک ہونڈا سٹی کار کے ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔ پیر کو پیش آنے والا معاملہ غازی آباد کے مدھوبن باپودھام تھانہ علاقے کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یاتریوں کو راستہ سے گذرنے والی پولیس گاڑی سے ہلکا سا دھکا لگا جس کے بعد انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور پولیس گاڑی کو تباہ کردیا اور یاتریوں نے گاڑی کو ہی پلٹ دیا۔
بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی یاتریوں سے ٹکرائی نہیں تھی بلکہ صرف ان کیلئے مختص کی گئی لین میں ’داخل‘ ہوئی تھی جس کے بعد یاتری ناراض ہوگئے اور ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس گاڑی کو تباہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں