بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

(ایجنسیز) بنگلا دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف ہوئے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی وزیر قانون انیس الحق نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پر پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے وہ وزیر داخلہ سے مشاورت کریں گے اور ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اسلامی چھترو شبر پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کیخلاف حالیہ پر تشدد احتجاج کو ہوا دینے میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر کا ہاتھ تھا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں نے حکومت کے فیصلے کو غیرقانونی، و غیر آئینی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں