حیدرآباد (دکن فائلز) بارش کے پانی میں پھنسی موٹر سائیکل سوار خاتون کو ایک ہجوم کی جانب سے ہراساں کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ لوگوں نے بے ضمیر ہجوم پر اپنا شدید غصہ ظاہر کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے لکھنو میں موسلادھار بارش کے سڑک پر پانی جمع تھا، اس دوران ایک خاتون موٹر سائیکل پر جارہی تھی، جسے بے ضمیر ہجوم کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لکھنو کے تاج ہوٹل پل کے نیچے ہجوم میں شامل لوگ موٹر سائیکل کے چاروں طرف جمع ہیں اور وہ اس پر سوار مرد اور خاتون پر سڑک کا پانی ہاتھوں سے اچھال رہے ہیں۔ موٹر سائیکل پر سوار خاتون جب لوگوں کے پاس سے گزرنے لگی تو چند افراد نے اسے کھینچنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گرگئیں۔ بے ضمیر لوگوں نے لوگوں اس دوران خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
بعد میں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ہجوم کو وہاں سے منتشر کردیا۔


