11/9 حملوں میں مبینہ ملوث خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان کا امریکی فوج سے سمجھوتہ، سزائے موت نہ دینے کی شرط پر نائن الیون حملے کے مبینہ ملزمان نے اعتراف جرم کی حامی بھر دی

(ایجنسیز) امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے والے تین افراد نے سزائے موت نہ دینے کی شرط پر اعتراف جرم کی حامی بھر لی ہے۔ خالد شیخ محمد، ولید محمد صالح مبارک بن عطاش اور مصطفیٰ احمد آدم الحوسوی کئی سالوں سے بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل جو کیوبا میں امریکی بحریہ کے اڈے پر واقع ہے میں بغیر کسی مقدمہ کے قید ہیں۔

تینوں نے اب امریکہ سے ایک معاہدہ کیا ہے جس میں استغاثہ کی جانب سے سزائے موت کا مطالبہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے وہ 11 ستمبر 2001 میں نیویارک ٹریڈ سنٹر پر مبینہ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلیں گے۔ معاہدہ سے متعلق شرائط کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 11 سمتبر 2001 کو کئے گئے القاعدہ کے حملوں میں تقریبا 3000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں