حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد شہریوں کو خاصکر پرانے شہر کے عوام کو وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے آج اسمبلی میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بارہا اس سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کی گئی جبکہ خود اکبرالدین اویسی نے اسمبلی میں حکومت سے رات دیر گئے تک ہوٹلوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد ہوٹل مالکین میں خوشی کی لہر دوڑ گی۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت اور اکبرالدین اویسی کا شکریہ ادا کیا۔