سپریم کورٹ نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کی منظوری دے دی

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر کے دو تاریخی شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ عدالت نے تاریخی شہروں کے نام بدلنے سے متعلق حکومت کے فیصلہ کو درست ٹھہرایا اور اس کے خلاف دائر کی گئی عرضی کو خارج کردیا۔

سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے سے متعلق مہاراشٹر حکومت کے فیصلہ کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم ہائیکورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے بھی اس معاملہ پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

قبل ازیں سیکولر ذہن رکھنے والے افراد نے حکومت کے اس فیصلہ کی شدید مخالفت کی تھی اور عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ معاملہ یہیں پر ختم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے چھترپتی سنبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں