اسماعیل ہنیہ کو شہید قرار دینے اور خراج پیش کرنے پر امام مسجد اقصیٰ گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے خطبہ میں حماس کے شہید رہنما اسمٰعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں شہید کہنے پر مسجد اقصیٰ کے امام کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے 84 سالہ امام شیخ اکریمی صابری کو یروشلم کے پڑوس میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے بزرگ امام کو حراست میں لے کر گاڑی میں لے جایا جارہاہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے خطبے میں اسمٰعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہید کہنے سے متعلق بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے امام قدس کو حراست میں لیا۔

وہیں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں ایک اور فلسطینی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں