کیا چندرا بابو اور نتیش کمار مسلمانوں کی وقف جائیدادوں کو چھیننے میں مودی حکومت کا ساتھ دیں گے؟ اسدالدین اویسی

حیدرآباد (دکن فائلز) وقف ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق اطلاعات پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت وقف بورڈ کی خود مختاری کو چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے بی اور آر ایس ایس شروع سے ہی وقف املاک کے خلاف رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت کی تائید کرنے والی پارٹیوں سے سوال کیا کہ ’کیا آپ مسلمانوں سے وقف املاک کو چھیننے میں حکومت کا ساتھ دیں گے؟

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1820035316360613986

انہوں نے کہا کہ وقف املاک پر حکومت کے کنٹرول کو بڑھانے کےلئے وقف بورڈ کے اختیارات کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسدالدین اویسی نے اسے ہندتوا ایجنڈہ قرار دیا۔ اویسی نے کہا کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو وقف ملاک کو تباہ کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں