ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

(ایجنسیز) امریکہ اور اسرائیل کے عہدیداروں نے آج صیہونی اسرائیل پر ایران کی جانب سے حملہ کی وارننگ جاری کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سنٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں