بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دیکر ملک سے فرار ہوگئیں

(ایجنسیز) ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں موجود بنگلادیشی ہائی کمیشن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے فرار ہوکر ہندوستانی شہر اگرتلہ پہنچ گئی۔ قبل ازیں بنگلہ دیشی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

اس وقت بنگلہ دیشی آرمی چیف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، آرمی چیف جنرل وقار الزمان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے استعفے کی خبر سنتے ہیں دارالحکومت ڈھاکا میں بڑی تعداد میں طلبہ نے جشن منایا۔

اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ بہت جلد لندن کےلئے روانہ ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں