(ایجنسیز) برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دائیں بازو کے غنڈوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج نہیں، غنڈہ گردی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ اسے کچل دیا جائے گا۔