نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ اب وہ نئی حکومت کا نظام سنبھالیں گے۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دیکر فرار ہونے کے بعد نئی عبوری حکومت کی تشکیل دینے کےلئے تیاریاں کی جاری ہے جس کا سربراہ محمد یونس کو مقرر کیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ صدر بنگلہ دیش کی جانب سے منعقد کئے گئے مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنمابھی شریک تھے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں