بڑی خبر: وقف ایکٹ میں ترمیم پر مشتمل بل کی کاپی ارکان پارلیمنٹ میں تقسیم، آج کسی بھی وقف پارلیمنٹ میں پیش ہوسکتا ہے وقف بل

حیدرآباد (دکن فائلز) پارلیمنٹ کا مانسون سیشن جاری ہے اور 13 ویں روز دونوں ایوانوں کی کاروائی کا آغاز صبح 11 بجے ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وقف ایکٹ میں 40 ترامیم کرنے کا مرکزی حکومت نے من بنالیا ہے۔ گذشتہ رات ارکان پارلیمنٹ میں وقف بل کی کاپی ارکان پارلیمنٹ میں تقسیم کردی گئی اور آج کسی بھی وقت وقف بل پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

آج ایوان میں کئی اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس دوران وقف ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بل بھی آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مودی حکومت وقف ایکٹ میں 40 ترامیم کرنا چاہتی ہے، جس کےلئے پارلیمنٹ میں بہت جلد بل پیش کیا جائے گا۔ مودی کابینہ نے پہلے ہی وقف ایکٹ میں 40 ترامیم کو منظوری دے چکی ہے۔

مانسون اجلاس 12 اگست تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں