بالآخر مودی حکومت نے لوک سبھا میں متنازعہ وقف ترمیمی بل پیش کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی اقلیتی وزیر کرن رجیجو نے 8 اگست کو لوک سبھا میں متنازعہ وقف (ترمیمی) بل، 2024 پیش کیا۔ بل میں وقف ایکٹ، 1995 میں ترمیم کرنے کی تجویز ہے اور حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اس بل کے ذریعہ ریاستی وقف کے اختیارات سے متعلق مسائل کو ‘مؤثر طریقے سے’ حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بل کا مقصد بورڈ، سنٹرل وقف کونسل، رجسٹریشن اور وقف املاک کا سروے اور تجاوزات کو ہٹانا۔

وہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ مسلمانوں کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے اس بل کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان کے مطابق یہ بل وقف املاک کو تباہ کرنے کی سازش ہے اور حکومت مسلمانوں کی ملکیت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں