لوک سبھا میں متنازعہ وقف ترمیمی بل پیش، اپوزیشن کی سخت مخالفت، کانگریس کا احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) انڈیا اتحاد خاص طور پر کانگریس نے جمعرات کو لوک سبھا میں متنازعہ وقف (ترمیمی) بل کو متعارف کرانے کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے اسے “سخت” اور “آئین پر حملہ” قرار دیا۔

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی جانب سے بل ہونے کے فوری بعد وینوگوپال اس کی مخالفت میں نوٹس دے دیا۔ انہوں نے حکومت پر مذہب کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے ذریعے وفاقی نظام پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ وینوگوپال نے کہا کہ یہ ایک سخت قانون ہے اور آئین کی بنیادپر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں عوام نے بی جے پی کو اس کی تفرقہ انگیز سیاست کا سبق سکھایا لیکن ابھی بھی بی جے پی ہریانہ اور مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی نے کہا کہ یہ بل آزادی مذہب کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وقف کونسل اور اس طرح کے دیگر اداروں میں غیر مسلموں کی تقرری مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندھوپادھیائے نے کہا کہ یہ بل تفرقہ انگیز، آئین مخالف اور وفاقیت کے خلاف ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کی تقریباً تمام پارٹیوں نے بل کی مخالت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں