اسرائیل کے ناپاک عزائم: اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے بعد حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو نشانہ بنانے کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) صیہونی ظالموں نے ایک مرتبہ پھر اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو نشانہ بنانے کا اعلان کدیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک فوجی اڈے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ’پرعزم‘ ہے اور ہم دفاعی اور جارحانہ دونوں طور پر تیار ہیں۔

اس موقع پر فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ ہم یحییٰ سنوار کو ​​تلاش کریں گے، اس پر حملہ کریں گے اور حماس کو مجبور کریں گے کہ وہ ان کی جگہ کسی اور کا انتخاب کرے۔ اسرائیل کا یہ اعلان اس لیے کافی اہم ہے کیونکہ اسرائیل اس سے پہلے بھی مختلف ملکوں میں اپنے سے اختلاف کرنے والے اور خصوصا عرب یا فلسطینی شناخت رکھنے والے قائدین کو اسی طرح اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے قتل کروا چکا ہے۔

سنوار اس سے پہلے غزہ میں 2017 سے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ تھے۔ وہ تقریباً 22 سال سے کچھ زیادہ عرصہ اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں اور حماس میں کئی اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ اسرائیل اور اس کے اتحادی یحییٰ سنوار کو اپنے لیے زیادہ مشکل اور خطرناک سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں اسمٰعیل ہنیہ کے قتل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ صیہونیوں نے اب تک حملہ کی ذمہ داری نہ تو قبول کی اور نہ ہی انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں