حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ نے جمعہ کی صبح ضمانت دے دی۔ اب وہ تقریباً 18 ماہ بعد جیل سے رہا ہوں گے۔ قبل ازیں انہیں سی بی آئی نے مبینہ شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ دو ہفتہ سے بھی کم عرصہ کے بعد انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔ اب انہیں دونوں ہی مقدمات میں ضمانت دے دی گئی ہے۔
منیش سسودیا کی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ’وہ غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رہ سکتے اور وہ مقدمہ کی تیز سماعت کے حقدار ہیں‘۔


