بہار کے جہان آباد کی سدھیشور ناتھ مندر میں بھگدڑ، 8 افراد ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے ضلع جہان آباد کی ایک مندر میں اتوار کی رات دیر گئے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ انتظامیہ نے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھگدڑ کے بعد 3 خواتین سمیت 7 افراد کچلے جانے سے ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بھگدڑ اس وقت ہوئی جب بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ بھگدڑ کے واقعے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وہیں انتظامیہ نے بھگدڑ کے واقعہ میں کسی قسم کی غفلت کی تردید کی ہے۔ 12 اگست کو ساون کا چوتھا پیر ہے اس لئے جہان آباد میں اتوار کی رات بابا سدھیشور ناتھ مندر میں بھگتوں کا ہجوم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں