حماس نے قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا اعلان کردیا

(ایجنسیز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حماس کی کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد روانہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حماس نے 2 جولائی کو طے پائے معاہدہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے۔

حماس نے کہا کہ مصالحت کاروں کی جانب سے بائیڈن کے جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں 2 جولائی کو کئے گئے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے اپنا منصوبہ پیش کریں۔ حماس نے کہاکہ مصالحت کاروں چاہئے کہ وہ پہلے اسرائیل کو مذاکرات کے دوران طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کیلئے زور ڈالیں۔ نئی تجاویز سے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا بہانہ مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں