مرحوم قدآور لیڈر عتیق احمد کے فرزند اسد احمد کا انکاؤنٹر کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بہادری کا ایوارڈ

حیدرآباد (دکن فائلز) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں بہادری کے تمغہ حاصل کرنے کےلئے قومی سطح پر منتخب کئے گئے پولیس، ہوم گارڈ، فائر بریگیڈ اور سوِل ڈیفنس محکمہ کے 1037 اہلکاروں میں وہ 6 پولیس جوان بھی شامل ہیں جنہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔

اسد احمد اور عتیق احمد کے ساتھی غلام کو دن دہاڑے ایک انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ قبل ازیں اسد اور غلام پر پانچ پانچ لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسد اور غلام کو 13 اپریل 2023 میں ایس ٹی ایف کے ڈپٹی ایس پی نویندو کمار اور ومل کمار کی ٹیم نے جھانسی میں ہوئے ایک انکاونٹر میں ہلاک کیاتھا۔

واضح رہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو میڈیا کے سامنے پولیس کی موجودگی میں غنڈوں نے قریب سے سر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں