حیدرآباد (دکن فائلز) اکثر فلموں میں آپ نے چوروں کو چوری کا مال آپس میں بانٹتے دیکھا ہوگا تاہم سوشل میڈیا پر اسی طرح کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جو وائرل ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی پولیس کے ٹریفک کانسٹیبل عوام سے لوٹی گئی رقم آپس میں تقسیم کررہے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار، غریب آٹو ڈرائیورز سے جرمانہ نہ لینے کے عوص جو رشوت لی گئی اسے ٹریفک پولیس آپس میں بانٹ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دہلی کے غازی پور میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا بتایا جارہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تینو ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
رشوت کے نوٹ بانٹتے ہوئے کیمرے میں قید ہونے والوں میں دو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل ہے جنہیں معطل کر دیا گیا۔