حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال میں کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اس کیس میں گرفتار ملزم سنجے رائے کا لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کرنے کی کولکتہ ہائیکورٹ نے اجازت دےدی ہے۔ سی بی آئی نے بتایاکہ منگل کو ملزم کا پولی گرافی ٹسٹ کیاجائے گا۔ 9 اگست کو سامنے آنے والے اس واقعہ پر ملک بھر میں احتجاج کیاجارہا ہے۔
کولکتہ کے آرجی کار میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجویشن سال دوم کی طالبہ کو 8 اگست کی رات عصمت ریزی کا شکار بنانے کے بعد قتل کردیاگیا۔ اس واقعہ پر سیول کام انجام دینے والے سنجے رائے کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونے کی وجہ سے اس واقعہ کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی گئی۔ اس ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی کے شکوک وشبہات سامنے آرہے ہیں۔ یہ بھی سمجھا جارہا ہے کہ اس جرم میں کئی لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ سی بی آئی نے حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے سنجے کا لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کرانے کی اجازت دینے کولکتہ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جسے منظوری دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب عدالت نے اس کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔