حیدرآباد (دکن فائلز) میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی موڈا اسکام کیس میں چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کو بڑی راحت ملی ہے۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے زیریں عدالت کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملہ میں فی الفور کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ 29 اگست کو اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔ تب تک اس ہدایت پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ موڈا کیس میں گورنر کی جانب سے مقدمہ چلانے کی اجازت دیئے جانے کو چیف منسٹر سدارامیا نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اس پر دلائل سماعت کرنے کے بعد چیف جسٹس ہییمنت چندن نے زیریں عدالت کو اگلی سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سدارامیا نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ اُن کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے یہ مدمہ چلایاگیا ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے چیف منسٹر سدارامیا کو عارضی ریلیف جاری کیا ہے اور ٹرائل کورٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ 29 اگست تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔ میسور اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن گھوٹالے میں ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے گورنر توور چند گہلوت کے حالیہ اختیار کو چیلنج کرنے والی سدارامیا کی رٹ پٹیشن کے بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔ یہ رٹ درخواست سنگل جج جسٹس ہیمنت چندن گوڑ کے سامنے پیش کی گئی۔ سدارامیا کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی کہ جب تک عدالت کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر لیتی تب تک کوئی تفتیش یا مقدمہ آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔