’بھارت ماتا کی جئے‘ وائرل ویڈیو پر کمال فاروقی نے مسلم پرسنل لا بورڈ کو وضاحت پیش کردی

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن جناب کمال فاروقی صاحب کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اسکول کے ایک پروگرام میں بچوں سے ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کا نعرہ لگوارہے ہیں اس پر بورڈ کے ذمہ داروں نے جناب کمال فاروقی صاحب سے وضاحت طلب کی تو جناب کمال فاروقی صاحب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میری نسبت سے جو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے وہ کئی سال پہلے کا امروہہ میں واقع میرے زیر انتظام چلنے والے اسکول کا ہے، اسی وقت بعض مخلصین نے توجہ دلائی کہ یہ نعرہ غلط ہے اور اس کا ایک خاص پس منظر ہے، اس لئے اسی وقت میں نے خود اس سے مکمل اجتناب کا اعلان بھی کردیا تھا اور اس واقعہ کے بعد سے امروہہ میں واقع اپنے اسکول میں اب جے ہند ہی کا نعرہ لگواتا ہوں، مجھے افسوس ہے کہ ایک ایسی پرانی ویڈیو کو بنیاد بنا کر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کافی پہلے کی ہے اور میں اس سے رجوع بھی کرچکا ہوں ،اور آئندہ بھی اس سے پوری احتیاط کروں گا ان شاء اللہ ! امید ہے کہ یہ وضاحت غلط فہمی کو دور کرسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں