ہماری بد عملی اسلام کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے

سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ صاحب کا ایک پرانا مگر اہم بیان شائع کیا گیا۔۔۔۔

آج جب کہ مسلمانوں میں من مانی زندگی کے مختلف اطوار داخل ہو گئے ہیں، جن کی وجہ سے امت مسلمہ کی اخلاق و کردار کی بلندی کی جو صفات ہیں، وہ اپنی جگہ سے ہٹ گئی ہیں، اور غیروں کی مختلف بگڑی ہوئی صفات بھی شامل ہوگئی ہیں، ان سے مسلمانوں کی ہی نہیں ، اسلام کی بھی بدنامی ہورہی ہے،اس لئے کہ مسلمانوں کی ان بگڑی ہوئی عادتوں اور رسموں کو اسلام ہی کا نمونہ سمجھا جانے لگا ہے، اور اس طرح ہم خود اسلام کو بدنام کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں، اس کو دور کرنے کی شدید ضرورت ہے، تاکہ مختلف مذہبوں اور تہذیبوں کی اس مخلوط آبادی میں اسلام کی خیر پسندی اور انسانیت نوازی کا جو امتیاز ہے اس کو ثابت کر سکیں۔

✍🏼 حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ (سابق صدر آل اللہ یا مسلم پرسنل لا بورڈ )

اپنا تبصرہ بھیجیں