‘یوگی کا چینی ورژن’، جمعہ کی نماز کا وقفہ معاملہ میں آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما پر تیجسوی یادو کی سخت تنقید (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام اسمبلی میں مسلم ارکان کےلئے جمعہ کی نماز کا وقفہ ختم کرنے کے بعد ملک بھر میں وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ خود این ڈی اے اتحادی جماعت جے ڈی یو نے آسام حکومت کے فیصلہ کی مذمت کی۔ نتیش کمار کی پارٹی کے رہنما نیرج کمار نے کہا کہ ’مذہبی عقائد پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے‘۔

وہیں بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے ہیمنت بسوا شرما پر سستی شہرت کےلئے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے آسم اسمبلی میں جمعہ کی نماز کےلئے مسلم ارکان اسمبلی کے وقفہ کو ختم کرنے پر ہیمنت بسوا شرما کو ’یوگی کا چینی ورژن‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سستی مقبولیت حاصل کرنے اور یوگی کا چینی ورژن بننے کی کوشش میں، آسام کے وزیراعلیٰ جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے نفرت پھیلانے کے لیے مسلم بھائیوں کو ایک سافٹ ٹارگٹ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے ہندوتوا طاقتوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’جب تک ہم یہاں ہیں، کوئی بھی مسلمانوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں