12 ربیع الاول کب ہوگی؟ ربیع الاول چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلاک کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کے مطابق 12 ربیع الاول (عید میلادالنبیﷺ) 16 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔ ربیع الاوّل 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے آج تلنگانہ کے حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اجلاس منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کے اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر آگیا۔ یکم ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو مقرر ہوگی۔

وہیں آندھراپردیش رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بھی ربیع الاول چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ جہاں مطلع صاف رہا وہاں کچھ علاقوں میں چاند نظر آنے کی اطلاع ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں