کرناٹک: حجابی مسلم طالبات کےلئے کالج کا دروازہ بند کرنے والے متنازعہ پرنسپل کو ایوارڈ سے نوازا گیا، کانگریس حکومت مسلمانوں کے زخم کرید رہی ہے، متنازعہ فیصلہ پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک حکومت نے حجابی مسلم طالبات کےلئے کالج کا دروازہ بند کرنے والے متنازعہ پرنسپل کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ کانگریس حکومت کے اس متنازعہ فیصلہ پر مسلمانوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

کرناٹک حکومت نے 2023-24 کے تعلیمی سال کے لیے بہترین پرنسپل کے لیے ریاستی سطح کا انعام رام کرشنا کو دیا، جنہوں نے دو سال قبل مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس سے ملک بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ کرناٹک کے مسلمانوں نے کانگریس حکومت کے اس اقدام کو زخم کریدنے سے تعبیر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں کرناٹک کے اڈوپی ضلع میں کنڈا پورہ کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کے پرنسپل رام کرشنا نے مبینہ طور پر شرانگیزی کرتے ہوئے حجابی طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا تھا۔ مسلم طالبات نے پرنسپل سے رو رو کر درخواست کی تھی لیکن بے رحم پرنسپل نے انہیں داخل میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں