حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے منڈیا ضلع میں 11 ستمبر کی رات گنیش وسرجن کے دوران جلوس میں شامل اشرار کے ہجوم نے بڑے پیمانہ پر ہنگامہ آرائی کی اور کئی دکانوں و گاڑیوں کو آگ لگادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگامنگلا قصبہ میں گنیش وسرجن جلوس میں شامل کچ اشرار نے پتھراؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے بڑی پیمانہ پر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
VIDEO | Tensions gripped Nagamangala town in Karnataka's Mandya district earlier today (Wednesday) following clashes between two groups during Ganpati Visarjan. Stones were allegedly thrown on the procession, which led to the clashes. Section 144 has been imposed in the area.… pic.twitter.com/mlx8b4DzgQ
— Press Trust of India (@PTI_News) September 11, 2024
بڑی تعداد میں ہجوم نے پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق منڈیا ضلع کے ناگامنگلا میں شرپسندوں نے اقلیتی طبقہ کی متعدد دکانوں کو آگ لگادی جس کے بعد علاقہ میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے۔ وہیں پولیس فورس کو علاقہ میں تعینات کردیا گیا۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1833937093820633135
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو مںی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں اشرار کی جانب سے خوب ہنگامہ آرائی کی گئی اور اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جو گنیش جلوس ناگامنگلا سڑک پر واقع ایک مسجد کے سامنے سے گذر رہا تو اس دوران مسجد کے سامنے اشرار کی جانب سے اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ جلوس کو مسجد کے سامنے روک کر اشتعال انگیزی کی گئی۔ لوگوں نے پولیس پر فرقہ پرست شرپسندوں کے خلاف نرم رویہ اختیار کرنے اور ہنگامہ کے دوران خاموش تماشائی بنے رہنے کا لزام عائد کیا ہے۔