آج آخری دن۔۔ وقف بل کے خلاف رائے ضرور دیں، ملت کے ہر فرد سے علمائے کرام اور مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤ کی دردمندانہ اپیل

حیدرآباد (دکن فائلز) مذہبی علمائے کرام نے کہا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی بل ہندوستانی مسلمانوں کےلئے انتہائی نقصاندہ ہے، اس کے خلاف اپنی تجویز بھیجنا ملت کے ہر مرد و عورت کی دینی ذمہ داری ہے۔ دراصل وقف ترمیمی بل کو بی جے پی کی مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ اپوزیشن کے سخت احتجاج کے بعد بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو ریفر کیا گیا۔ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے ملک کے عوام سے اس سلسلہ میں رائے طلب کی ہے۔

واضح رہےکہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں اس بل کو منظور کرانے کی کوشش کررہی ہیں اور ملک کے کونے کونے سے بل کی حمایت میں میل بھیجے جارہے ہیں، ایسے میں مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ بھی ذمہ د ار اور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ سب سے پہلے آپ اپنے میل کے ذریعہ کمیٹی کو وقف ترمیمی بل کے خلاف رائے بھیجیں اس کے بعد اپنے قریبی دوست، پڑوسی اور رشتہ داروں کو ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔

آپ کی آسانی کےلئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ایک کیو آر کوڈ جاری کیا گیا ہے جس سے آپ آسانی کے ساتھ صرف کوڈ کو اسکین کرکے جوائنٹ پارلیمانی بورڈ کو وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی رائے میل کے ذریعہ روانہ کرسکتے ہیں۔

مسلم علمائے کرام کے علاوہ مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماؤں نے بھی ملت کے ہر فرد سے متنازعہ بل کی مخالفت کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔ متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف تجاویز بھیجنے کا آخری موقع ہے۔ برائے مہربانی فوری طور پر اپنی رائے بھیجیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں