حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے جمعہ، 13 ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے سے منسلک سی بی آئی کیس میں ضمانت منطور کرلی۔ کیجریوال تقریباً چھ ماہ سے حراست میں تھے۔ عدالت نے کہا کہ ان کی “طویل قید، آزادی سے ناجائز محرومی کے مترادف ہے‘۔
امید کی جارہی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے لگائی گئی شرائط کے مطابق وہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی اجازت کے بغیر اپنے دفتر یا دہلی سیکرٹریٹ نہیں جا سکتے یا فائلوں پر دستخط نہیں کر سکتے۔
جمعہ کی صبح ایک مختصر سیشن میں جسٹس اجل بھویان اور جسٹس سوریہ کانت نے کیجریوال کی دو درخواستوں پر الگ الگ فیصلے سنائے لیکن بنیادی مسئلہ پر اتفاق کیا – دوں ججس نے کہا کہ ’چیف منسٹر کو رہا کیا جانا چاہئے‘۔