حیدرآباد (دکن فائلز) وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو رائے بھیجنے کی آخری تاریخ کو لیکر عوام میں الجھن ہے۔ اس سلسلہ میں کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے وضاحت پیش کی ہے۔
مسلم پرسنل لابورڈ نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ آخری تاریخ کو لیکر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ربط قائم کیا گیا تو پتہ بتایا گیا کہ چونکہ اس سلسلہ میں اشتہارات یکم ستمبر کو شائع کئے گئے تھے، اس لئے 15 ستمبر تک ای میل کے ذریعہ رائے بھیجیں جاسکتی ہیں۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے ایک ویڈیو بیان جاری کرکے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی رائے بھیجی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جن لوگوں نے اب تک اپنی رائے جے پی سی کو روانہ نہیں کی ہے انہیں ایک موقع ہے، وہ 15 ستمبر کی آدھی رات تک اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے پرزور اپیل کی کہ فوری طور پر اپنی رائے بھیجیں اور ملی ذمہ داری ادا کریں۔
اب وقف ترمیمی بل کے خلاف جے پی سی کو اپنی رائے 15 ستمبر تک بھیج سکتے ہیں۔ رائے بھیجنے میں جلدی کریں اور اس خبر کو دوسروں تک پہنچائیں تاکہ جن لوگوں نے ابھی تک رائے نہیں بھیجی ہیں وہ بھی اپنی دینی و ملی ذمہ داری کو ادا کرسکیں۔