تاج محل کی گنبد سے پانی ٹپکنے لگا! باغ بھی بارش کے پانی میں ڈوب گیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے مختلف علاقوں کے علاوہ آگرہ میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے 17ویں صدی کا عالمی ثقافتی ورثہ اور دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک، تاج محل شدید متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تاج محل کے مرکزی گنبد سے پانی رِسنا شروع ہو گیا۔ تاہم حکام نے پایا کہ گنبد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے تاج محل کے صحن اور باغ میں پانی بڑی مقدار میں جمع ہوگیا ہے۔ آگرہ سرکل آرکیالوجی آفیسر راج کمار پٹیل نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعہ تاج میل کی گنبد و دیگر حصوں کا معائنہ لیا گیا لیکن کوئی نقصان کا پتہ نہیں چلا۔ معائنے پر پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی گنبد کو کوئی نقصان ہوا ہے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ ’مرکزی گنبد پر نمی یا باریک شگاف کی وجہ سے پانی کا رساؤ ہو رہا ہے۔

تاج محل کا صحن اور باغ کا علاقہ پوری طرح پانی میں ڈوب چکا تھا، اس منظر کو دیکھ کر مقامی لوگ اور سیاحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں