بڑی خبر: ہندوستانی مسلمانوں پر مصائب۔۔۔! آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر وزارت خارجہ کا ردعمل

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان نے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کے بارے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تبصرے “ناقابل قبول” ہیں۔ پیغمبر محمدﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر ایرانی رہنما نے ہندوستان، میانمار اور غزہ کے مسلمانوں کے مصائب سے متعلق بیان شیئر کیا جس پر وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہم ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے ہندوستان میں اقلیتوں کے بارے میں کئے گئے تبصروں کی سخت مذمت کرتے ہیں، یہ غلط معلومات پر مبنی ہیں اور ناقابل قبول ہیں‘‘۔ نئی دہلی نے اقلیتوں پر تبصرہ کرنے والے ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے بارے میں کوئی مشاہدہ کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ کو دیکھیں‘۔

واضح رہے کہ جشنِ میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے ملت کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ دشمانان اسلام شیعہ اور سنی کو لڑانے کےلئے کوشاں ہیں۔ علی خامنہ ای نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مصائب کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’بدخواہ، شیعوں اور سنیوں میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف گستاخی پر اُکساتے ہٰں۔ اس صورتِ حال کا حل صرف اتحاد میں ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں