بڑی خبر: اسرائیل نے لبنان پر خونخوار مواصلاتی حملہ کردیا! ایک ساتھ ہزاروں پیچرز میں خوفناک دھماکے، 10 شہید، تین ہزار سے زائد زخمی، حسن نصر اللہ محفوظ، حزب اللہ نے کہا دشمن سے بدلہ ضرور لیں گے، صیہونی حملہ پر دنیا ششدر (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) لبنان میں حزب اللہ اراکین کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکوں میں 10 شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی دوپہر لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کیلئے استعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سےحزب اللہ کےکئی اراکین زخمی ہوئے۔ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں میں ایک لڑکی سمیت 10 افراد شہید جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 200 سے زیادہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ زخمی افراد کو بازوؤں، ٹانگوں اور چہرے پر شدید زخم آئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لبنان بھر میں بات چیت کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائس پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور طبی عملے سمیت ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد زخمی نہیں ہوئے ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہیں۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے کمیونی کیشن سسٹم کو ہیک کرلیا، جس کے باعث حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹ گئیں، جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیه سمیت لبنان بھرمیں دھماکے ہوئے، پیجر ڈیوائسز پھٹنے سے ایرانی سفیر اور عام شہریوں سمیت حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان شہید و زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیر استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے ہیں جس میں حزب اللّٰہ کے سینکڑوں ارکان زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں