(ایجنسیز) لبنان کی جانب سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے شہر حیفا اور رمات کی فوجی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ حزب اللہ کے راکٹوں نے سرحد سے 50 کیلومیٹر تک اندر کے علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی راکٹوں ک حملہ میں 7 اسرائیلی زخمی ہوئے، جبکہ حملہ کے وقت سائرن بجنے کے بعد صیہونیوں میں ہیبت طاری ہوگئی اور افراتفری مچ گئی۔ اسرائیلی دفاعی نظام لبنان کی کئی راکٹس کو روکنے میں ناکام رہا۔
حزب اللہ کے مطابق مواصلاتی آلات کو نشانہ بنانے والے دھماکوں کے جواب میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


