دہلی: دو نامعلوم لڑکوں نے مسلم ڈاکٹر کو گولی مارکر قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی میں واقع ایک نجی ہسپتال میں دو کم عمر لڑکے زخمی ہونے کا بہانہ بناکر داخل ہوئے اور ایک مسلم ڈاکٹر کو گولی مارکر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیت پور علاقے میں دو نامعلوم نوجوانوں نے ایک ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔ جبکہ پولیس پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ 3 اکتوبر کی صبح دہلی دو لڑکے ہسپتال میں داخل ہوئے اور ایک 55 سالہ ڈاکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ملزم، جن کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان بتائی گئی، ہسپتال پہنچے اور ان میں سے ایک نے عملے سے کہا کہ وہ اپنے زخمی پیر کے لیے ڈریسنگ کروانے آیا ہے۔ اس کے بعد دونوں ملزم، ڈاکٹر کے کیبن میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر جاوید اختر کو گولی ماردی، جس کے بعد جاوید اختر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات میں بتایا گیا کہ لڑکے یکم اکتوبر کو بھی ہسپتال آئے تھے۔

دہلی پولیس ملزمان کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے لیے علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کرنے میں مصروف ہے۔ دہلی پولیس فارنسک یونٹ کی ایک ٹیم بھی جائے واردات سے تمام تکنیکی شواہد کو حاصل کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔

دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ ’ڈاکٹر ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ ابتدائی طور پر، یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے…۔

اپنا تبصرہ بھیجیں